ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اداکاری کے حوالے سے تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے اداکار رنبیر کپور اٹھائیس ستمبر کو 32برس کے ہو جائیں گے۔ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔
رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیاجس کے بعد انہوں نے ویک اپ سڈ، عجب پریم کی غضب کہانی، راکٹ سنگھ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رنبیر کی کامیابیوں کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ2013 ء میںرنبیر کپور کی ریلیز ہونی والی فلم ‘‘یہ جوانی ہے دیوانی اور بے شرم’’ نے باکس آفس پر اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے۔
لاجواب پرفارمنس اور بے مثال اداکاری کے باعث باکس آفس پر تہلکہ مچادینے والے رنبیر کپور کی آنے والی فلموں میں رائے،بومبے ویلوٹ اور جگا جاسوس شامل ہیں جوآئندہ برس ریلیز کی جائیں گی۔