ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کا 15 کروڑ روپے وصول کریں گے۔ بالی وڈ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شاندار کامیابی نے اداکار رنبیر کپور کو کامیاب اداکاروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے، یہی وجہ ہے انہوں نے اپنا معاوضہ بڑھا کر پندرہ کروڑ کر دیا ہے۔
اپنی اگلی فلم رائے میں وہ یہی معاوضہ وصول کریں گے، بات صرف یہاں تک محدود نہیں،سٹار ہیرو نے فلم کے منافع سے حصہ مانگنے کی باتیں بھی شروع کر دی ہیں،بلاک بسٹر فلم راک سٹار، برفی اور یہ جوانی ہے دیوانی میں کام کرنے کیلئے رنبیر کپورنے سات کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔