نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔34 سال کے شاہد کپور کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والی 21 سال کی میرا راجپوت سے ہو رہی ہے، جس میں دولہا دلہن کے قریبی عزیز مدعو ہیں۔
گذشتہ روز دہلی میں ہونےوالی سنگیت کی تقریب میں دولہا دلہن نے بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ دولہا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے فورا بعد شاہد کپور اپنی دلہنیا کو لے کر ممبئی آ جائیں گے۔اور 12 جولائی کو گرینڈ ریسپشن دیں گے ،جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنےوالی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔