ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم کے لئے تمام کام تیار ہے بس اب ہمیں سنجے دت کی جیل سے واپسی کا انتظار ہے۔
ممبئی میں اپنی نئے فلم ’’گڈو رنگیلا‘‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم ضرور بنے گی، فلم کا اسکرپٹ تیار ہے جب کہ اس کے لئے اداکاروں کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔
بس اب سنجے دت کی واپسی کا انتظار ہے جیسے ہی وہ رہا ہوں گے ، فلم کی عکس بندی شروع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ اداکار سنجے دت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پونے کی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔