بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جانی لیور 57 برس کے ہو گئے

Johnny Lever

Johnny Lever

ممبئی (جیوڈیسک) سٹینڈ اپ کامیڈی کے بادشاہ اور معروف اداکار جانی لیور آٓج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 1981 ء میں بالی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے جانی لیور نے منفرد اداکاری کے باعث بہت جلد فلم بینوں کے دل میں جگہ بنالی۔

ان کا کردار ’’اسلم بھائی ‘‘آج بھی شائقین کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔ فلم کوئلہ میں اگر جانی لیور نہ ہوتے تو شاہ رخ اپنی بات کیسے سمجھا پاتے۔ عشق اوربازی گر میں جانی کے کرداروں کو فلم بین آج تک نہیں بھول پائے۔

راجہ ہندوستانی، دیوانہ مستا نہ، دلہے راجہ جیس فلموں کی جان جانی لیور اب تک 300 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اٹس انٹرٹینمنٹ‘‘ میں بھی جانی لیور نے فلم بینوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیریں۔