ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی کامیڈی فلم فقرے Fukrey کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔ یہ فلم شارٹ کٹ طریقے سے پیسہ کمانے نکلے دو بھائیوں کی کہانی ہے جنہیں اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔
فقرے کی کہانی متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے دو لالچی بھائیوں کی ہے جن کے اونچے خواب ان کی آنے والی زندگی میں مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں۔ فرحان اختر کی پرڈیوس کردہ فلم میں پلکیت سمراٹ Pulkit Samrat نے مرکزی کردار کیا ہے۔ کامیڈی فلم چودہ جون کو ریلیز ہو گی۔