بالی وڈ کی کامیڈی فلم ویلکم ٹو کراچی کا ٹریلر جاری

Welcome to Karachi

Welcome to Karachi

ممبئی (جیوڈیسک) ویلکم ٹو کراچی کے ٹریلر لانچنگ تقریب میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ان کی فلم غیر سیاسی اور مزاحیہ ہے۔

اشیش آر موہن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ویلکم ٹو کراچی کی کہانی دو دوستوں کی ہے۔ جو پاسپورٹ کے بغیر امریکا جانے کی کوشش میں پاکستان پہنچ جاتے ہیں۔

کامیڈی فلم میں ارشد وارثی اور جیکی بھاگنانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم اکیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔