بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان پروڈیوسر کے ساتھ اسکرپٹ رائٹر بھی بن گئے

AR Rahman

AR Rahman

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان جو بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی متعدد فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں نے فلم پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

یہ انکشاف انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 47 سالہ موسقار کا کہنا تھا کہ میں ا ن دنوں ایک فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا کی پروڈکشن کے امور انجام دینے کے ساتھ ساتھ اس کے اسکرپٹ پر بھی کام کررہا ہوں۔