لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلموں میں کلاسیکی موسیقی کے خالق اور موسیقار اعظم نوشاد علی کو چاہنے والوں سے بچھڑے دس سال ہوگئے۔ ان کی لازوال موسیقی آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔
نوشاد علی کی موسیقی بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بیش بہا خزانہ ہے ۔ چاہنے والوں نے نوشاد علی کو موسیقار اعظم کا خطاب دیا۔
نوشاد کی موسیقی مداحوں کے دلوں کو چھوتی ہے۔ شہرہ آفاق فلم مغل اعظم کا ہر گانا نوشاد کے فن کا کمال ہے۔ اس موسیقار اعظم نے کئی گلوکاروں کو بالی وڈ میں متعارف کروایا۔
چلتے چلتے ہو یا موسم ہے عاشقانہ، نوشاد علی کی موسیقی لازوال رہی۔ نوشاد کے بنائے گیت آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ دادا صاحب پھالکے، سنگیت اکیڈمی اور پدم بھوشن ایوارڈز نوشاد علی کے حصے آئے۔