ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کرداروں کی پیشکش کے حوالے سے امتیازی سلوک موجود ہے کیونکہ مجھے ہمیشہ ایسے کرداروں کی پیش کش کی گئی۔
جن کا تعلق میرے ماضی کے ساتھ جڑا ہو انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ انڈسٹری میں کچھ غیر قانونی کرنے نہیں بلکہ اپنا کیریئر بنانے آئی ہوں انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے یہاں کام کا موقع دیا جائے انہوں نے کہا کہ مجھے اکثر چھوٹے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع دیئے جاتے ہیں تاہم میں برا نہیں مناتی انہوں نے کہا کہ اعتراض مجھے اس بات کا ہے کہ صرف مخصوص طرز کے کردار میں مجھے کاسٹ کیا جاتا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔