ممبئی (جیوڈیسک) اداکار سلمان خان نے ٹی وی شو ’’ بگ باس‘‘ کے 8ویں سیزن کا ممبئی میں ٹریلر لانچ کر دیا۔ سلمان خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو بہترین شرکاء کی وجہ سے بہتر ہوا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ پہلے بگ باس سیزن آٹھ کی میزبانی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن پروگرام کی ترتیب انھیں پسند آئی اس لیے وہ ہی شو کی میزبانی کے فرائض نبھائیں گے۔ بگ باس کے سیزن آٹھ کی تمام تر عکسبندی جہاز نما گھر میں کی جائے گی۔ شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا۔
اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں سلمان خان نے بتایا کہ شو کی ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ ان کے لیے ان کے لیے بہت ہے‘ یہ واقعی ایک بڑی رقم ہے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس شو کے میزبان ہیں۔ سلمان نے بتایا کہ اس شو میں بہت سے ایسے کردار بھی ہیں جن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے‘ میں خود اس میں انویسٹ کروں گا‘ یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے والدین اپنے بچے سے متعلق بات کرتے ہوئے محتاط ہوتے ہیں‘ میں ان کرداروں کی پروفیشنل زندگی کی بھی مدد کرنا چاہوں گا اور میں ان سب سے رابطے میں ہوں۔
جب انھیں یہ بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں ’’مرر ‘‘ کو بتایا ہے کہ سلمان میرے قریبی دوست رہے ہیں لیکن وہ اس پر بے یقینی کا شکار ہیں‘ اس کے جواب میں سلمان نے جواباً کہا ’’کیا ؟‘‘ اگر ایسا ہے تو اس کو بگ باس ہائوس میں بند کر دوں گا اسی میں اس کی بہتری ہوگی۔