آئی پی ایل نے بالی وڈ ڈون کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا

Sharu khan

Sharu khan

نئی دہلی(جیوڈیسک)انٹرٹینمنٹ کے ڈون آئی پی ایل نے بالی ووڈ ڈون کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ عوام ہی نہیں بلکہ اسٹارز کی بھی سمجھ میں نہیں آرہا کہ شوٹنگ کریں یامیچ دیکھیں۔

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تامل ناڈ میں مصروف ہیں۔ مگر دوسری طرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی محبت انہیں اپنی طرف کھینچے جارہی ہے۔

کنگ خان ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میچز میں شرکت کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے انتہائی اہم میچ میں شاہ رخ خان کا چارٹرڈ طیارہ اسٹینڈ بائی پرتھا تاکہ شوٹنگ کے فورا بعد وہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم وقت پر پہنچ سکیں۔