بالی ووڈ کی چھ مہنگی ترین فلمیں، بہو بلی سرفہرست رہی

Bahubali

Bahubali

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی چھ مہنگی ترین فلمیں جن میں بہو بلی سرفہرست رہی مگر سیکڑوں کروڑ خرچ کرنے میں کئی دیگر فلمساز بھی پیچھے نہ رہے۔

بالی وڈ میں بنیں بڑی بجٹ کی بڑی فلمیں ،لیکن سب سے بڑے بجٹ کی ٹاپ فلموں میں پہلا نام ہے فلم بہو بالی کا جس میں لگا سرمایہ 250 کروڑ ، اور ریلیز ہوئی تین مختلف زبانوں میں ۔فلم روبوٹ کی تیاری میں ایک سو پچاس کروڑ روپے کا خرچہ آیا۔

دھوم تھری نے دھوم مچائی لیکن اس کے لیے پیسے بھی خوب خرچ کئے گئے ، اور لاگت آئی پورے ایک سو پچاس کروڑ روپے، شاہ رخ خان کی فلم راون ، جسکا بجٹ تھا 125 کروڑ ، اور اس فلم میں شاہ رخ خان کا کاسٹ یوم تھا پورے 1 کروڑ روپے کا ۔فلم بینگ بینگ میں لگے پروڈیوسر کے 140 کروڑ روپے ،پھر آتی ہے فلم کرش تھری جس کے ہیرو تھے ہریتیک روشن ،جس کو شائقین نے بے پناہ پسند کیا۔

اور یہ فلم بنی پورے 115 کروڑ میں فلم آئی نے کی کمائی اور اس میں لاگت بھی بہت آئی ،پروڈیوسر نے یہ فلم بنائی سو کروڑ روپے میں۔