ممبئی (جیوڈیسک) کوئین اور شاہد جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر نام کمانے والے بالی ووڈ اداکار راج کمار راوٴ کی سماجی ناانصافیوں پر مبنی فلم “سٹی لائٹس “کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔”در بدر”کے بولوں پر مبنی یہ گانا گلوکارہ نیتی مو ہن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کے مر کزی کر دار بڑے شہر میں اپنی منزل کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آرہے ہیں۔
سماجی مو ضوع پر بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے غریب آدمی کے گر د گھو متی ہے جو بہتر ذریعہ معاش اور زندگی کی خاطر گاؤں سے اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بڑے شہر بڑے خوابوں کے ساتھ رخ کر تا ہے لیکن کچھ پانے کے بجائے معاشرتی نا انصافیوں اور بے راہ رویوں کے باعث نا صرف سب کچھ کھو بیٹھتا ہے بلکہ دربدر کی ٹھوکریں اس کا مقدر بن جاتی ہیں۔
سٹی لائٹس بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ فلم ”میٹرو منیلا “کا ہندی ریمیک ہے جسے 30 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔