ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم فائنڈنگ فینی کی پروموشن کے لئے تقریب منعقد کی گئی، فلمی ستاروں کے ساتھ امیتابھ بچن نے بھی شرکت کی۔
ممبئی میں منعقدہ فلم فائنڈنگ فینی کی پروموشن میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
فلم میں مرکزی کردار دپیکا اور ارجن کپور نبھا رہے ہیں، فلم میں نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ بھی دکھائی دیں گے، فلم کی کہانی پانچ کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو ایک معمر پوسٹ مین کے بچپن کے پیار کو ڈھونڈنے نکلتے ہیں، کامیڈی اور ڈرامہ فلم فائنڈنگ فینی کل ریلیز ہو گی۔