بالی ووڈ فلم” جل“ کی تعارفی تقریب

Jill

Jill

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم” جل“ کی تعارفی تقریب ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ بالی ووڈ فلم جل بھارت میں ریلیز سے قبل بین الاقوامی فلمی میلے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں اپنی دھاک بٹھا چکی ہے، فلم کی کہانی صحرا کے دیہات کی ہے، جہاں پانی کی قلت نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو صحرا میں پانی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ جل میں انسانی رویوں کے تاریک پہلووٴں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم4 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔