ممبئی (جیوڈیسک)ممبئی قانون پر بنائی گئی بالی وڈ کی کامیڈی فلم “جولی ایل ایل بی”کو ریلیز سے پہلے ہی قانونی نوٹس جاری ہو گیا،فلم پر اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس میں وکلا کے حوالے سے توہین آمیز ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔
پندرہ مارچ کو ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم میں ارشد وارثی،بومن ایرانی اور امریتا را نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔چند وکلا نے فلم کے ڈائیلاگز پر اعتراض کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں کیس کر دیا ہے۔
ان وکلا کا کہنا ہے کہ متنازع ڈائیلاگ فلم سے نکالے جائیں یا پھر فلم کو ہی بین کر دیا جائے۔اس فلم میں ملک کے قانونی نظام میں موجود خامیوں کو طنز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بڑا مقام پانے کا خواہش مند ایک معمولی وکیل اپنے سے کہیں بڑے قانون دان سے ٹکر لے لیتا ہے۔