ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں بطور ننھی اداکارہ کے طور پر انجلی کھنہ کے نام سے مرکزی کردار ادا کرنے والی ثنا سعید کو اب پہچانا آسان نہیں ہے۔
بالی ووڈ کی سپر بلاک بسٹر فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘1998 میں ریلیز کی گئی جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رانی مکرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اسی فلم میں’’انجلی کھنہ‘‘ نامی بچی نے بھی اہم کردار ادا کیا جس کی اداکاری نے سب کو رونے پر مجبور کردیا تھا اور اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی ثنا سعید 22 ستمبر1988 میں پیدا ہوئیں اور فلم میں اہم کردار کرتے وقت ان کی عمر 9 سال تھی تاہم اب انجلی کھنہ ایک خوبرو دوشیزہ بن گئی ہیں جنہیں پہچانا آسان نہیں ہے جب کہ بطور چائلد ایکٹر فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ثنا سعید جوانی میں فلمی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں سپورٹنگ کردار میں نظر آئیں ہیں تاہم وہ سلور اسکرین پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں۔