ممبئی(جیوڈیسک) انیس سو اسی کی دہائی کی بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم “مسٹر انڈیا” کے سیکوئل کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔
کئی برس بعد فلم انڈسٹری میں واپس آنے والی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی بھی فلم کا حصہ ہیں۔انکے شوہر بونی کپور جو “مسٹر انڈیا ٹو”کے پروڈیوسر ہیں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی انیل کپور کے مقابل ہوں گی۔
بونی کپور نے کہا فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے اور جونہی اسکرپٹ تیار ہوا فلمکی شوٹنگ شروع کر دی جائے گی،سری دیوی نے فلم “انگلش ونگلش”سے بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھا ہے اور فلم میں انکی اداکاری کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا ہے۔