ممبئی (جیوڈیسک) کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور نئی بالی وڈ فلم او تیری کے گانے کی ویڈیوجاری کر دی گئی ہے جس میں سلمان خان نے خصوصی طور پر پرفارم کیا ہے۔ او تیری کے بولوں پر مبنی گانے کی اس ویڈیو میں سلمان خان، پلکیت اور بلال امروہی قدم سے قدم ملا کر ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں جسے ہمیش ریشمیا نے کمپوز کیا ہے۔
اتل اگنی ہو تری کی پروڈیوس کردہ اس فلم کو امیش بست نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم بِٹو باس اور فقرے سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کرنیوالے نئے بالی وڈ اداکار و ماڈل پلکیت سمراٹ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جنکے علاوہ سارہ جین ڈیاز، بلال امروہی ، پاکستانی ماڈ ل و اداکارہ سارہ لورین (مونا لیزا) اور ماندیرا بیدی اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔کامیڈی سے بھرپور یہ ہندی ڈرامہ فلم 28 مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے پیش کر دی جائے گی۔