بالی ووڈ فلم ” پرانی جینز” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Old Janez

Old Janez

ممبئی (جیوڈیسک) نوجوانی کی مستیوں اوردوستوں کی شرارتوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم” پرانی جینز” کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی نوجوان دوستوں کے سنہری دنوں کے گرد گھومتی ہے جب وہ زمانے کی ہر فکر سے آزاد زندگی کے مزے اڑاتے نظر آتے ہیں۔

اسی دوران دلوں میں پیار کی کونپلیں پھوٹتی ہیں لیکن دو دوست ایک ہی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے بعد دوستی میں پڑتی ہیں دراڑیں اور محبتیں بدل جاتی ہیں نفرتوں میں۔

فلم کے ہدایت کار تنو شری چتر جی ہیں اور مرکزی کردار ” لو یو سونیو” سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار تنوج وروانی ، اداکارہ ادتیہ سیل اور ازابیل نبھارہی ہیں۔ نئے نوجوان فنکاروں کی نئی نئی فنکاری یکم مئی کوسینما کے پردوں کی زینت بنے گی اور دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ کی یہ نئی جوڑی کیاگل کھلاتی ہے۔