بالی ووڈ فلم”ایک ولن”کا نیا ٹریلراور پوسٹر جاری کر دیا گیا

One Villain

One Villain

ممبئی (جیوڈیسک) شردھا کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی رومانٹک تھرلر فلم”ایک ولن”کا نیا ٹریلر اور پوسٹرجاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار موہت سوری کی اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور کیساتھ ساتھ رتیش دیش مکھ،شاد رندھاوا اور کمال آر خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک سسپنس تھرلر فلم ایک ولن 27 جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی جسکا میوزک انکت تیواری، متھوں اور پریتم نے ترتیب دیا ہے۔