بالی ووڈ فلم سنگھم ریٹرنز کے پوسٹرز جاری کر دیے گئے

Singham

Singham

ممبئی (جیوڈیسک) 2011ء کی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سنگھم کے سیکوئل سنگھم ریٹرنز کے پوسٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ہدایتکار روہت شیٹھی کی اس فلم میں جہاں اجے دیوگن کی بحیثیت انسپکٹر باجی رائو سنگھم واپسی ہوئی ہے وہیں اس بار انکے مد مقابل کرینہ کپور خان ہیروئن کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

جبکہ دیگر اہم کرداروں میں انوپم کھیر،اعجاز خان،امول گپتے اور دیانند شیٹھی شامل ہیں۔ روہت شیٹھی اور اجے دیوگن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار پھر ایماندار پولیس افسر باجی رائو سنگھم کے گرد گھوم رہی ہے۔

جسے جرائم کیخلاف ایکشن لینے میں طاقتور افراد کی جانب سے مستقل مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم سنگھم ریٹرنز ریلائنس اینٹر ٹینمنٹ کے تحت 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔