ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دنیا میں اپنی خوبصورت اداوں اور جاندار اداکاری سے قدم جمانے والی دپیکا پڈوکون آج منارہی ہیں اپنی 28ویں سالگرہ۔
دیپکا پڈکون نے2007 میں بالی ووڈ میں قدم رکھااوران کی پہلی فلم تھی اوم شانتی اوم۔پھرتو جیسے دپیکا پر کامیابی کے دروازے کھلتے چلتے گئے اور انہوں نے بچنا اے حسینوں، لو آج کل، ہاوس فل اور کاک ٹیل جیسی کامیاب فلمیں دیں۔
دیپکا پڈ وکون کیلیے 2013 ایک اور کامیاب سال ثابت ہوا اور انہوں نے ریس ٹو، یہ جوانی ہے دیوانی، چنائے ایکسپریس اور رام لیلا جیسی فلموں میں کام کیا۔گذشتہ سال مجموعی طور پر ان کی فلموں نے باکس آفس پر 500 کڑور سے زائد کا بزنس کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔