بالی ووڈ فلم “ٹو اسٹیٹس” کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی

Two States

Two States

نیویارک (جیوڈیسک) فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم”ٹو اسٹیٹس’کے ٹریلر کے بعدنئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ “اِس کی اُس کی” کے بولوں پر مبنی یہ گانا ایک روائتی پنجابی گانا ہے جس میں ایک شادی کی تقریب میں عالیہ اور ارجن ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں۔

ساجد نڈیاڈ والا اور کرن جوہر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی دو مختلف ریاستوں اور مختلف بھارتی کلچرز سے تعلق رکھنے والے کرش ملہوترا (ارجن) اور اننیا سوامی ناتھن (عالیہ بھٹ ) کی لو اسٹوری کے گرد گھوم رہی ہے۔

موسیقار ٹرائیور شنکر احسان لوئے کی سحر انگیز موسیقی لیے یہ رومانٹک ڈرامہ فلم ٹو اسٹیٹس یوٹی وی موشن پکچرز کے تحت 18 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔