بالی وڈ : جہاں فلاپ فلموں کا جشن کامیابی منایا جاتا ہے

Movies

Movies

بالی وڈ (جیوڈیسک) اس ضمن میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی اور بڑی سٹار کاسٹ کی فلم ہم شکلز کی مثال ہے جس کو باکس آفس پر اوسط سے کم اوپننگ ملی ، اور ناقدین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہے۔ لیکن پھر بھی اس فلم کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی دی گئی۔ یوں تو بھارت کا فلمی سرکٹ اس قدر بڑا ہے کہ ماہرین کے مطابق وہاں کی فلاپ تر فلم بھی اگر صرف ایک ہفتہ سینما گھروں کی زینت بن جائے تو اپنی قیمت نکال ہی لیتی ہے۔

بہر کیف حیرت کی بات یہ ہے کہ تجزیہ نگاروں اور فلم کاروبار کے ماہرین نے جس فلم کو باکس آفس پر اوسط سے کم قرار دیا اس کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ فلم ٹیم نے دعویٰ کیا۔

کہ ہم شکلز نے چار دنوں کے اندر اندر بھارت میں 46 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جبکہ ماہرین کے مطابق فلم نے چار دن میں صرف 36 کروڑ روپے کمائے جو اتنی بڑی سٹار کاسٹ اور بڑے بینر کی فلم کے لیے بے حد کم ہے۔ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔

گذشتہ سال ریلیز ہونے والی اکشے کمار، سوناکشی سنہا اور عمران خان کی فلم، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ کو ناقدین اور شائقین دونوں نے مسترد کر دیا تھا۔ اس فلم کو 15 سے 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، لیکن اس کی بھی سکسیس پارٹی منائی گئی۔

ودیا بالن اور فرحان اختر کی شادی کے سائیڈ افیکٹس کو بھی آٹھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا لیکن اس کی بھی کامیابی کا جشن منا یا گیا۔ اس رحجان کے بارے میں ماہرین یہی کہتے ہیں کہ یہ بھی فلم کی پبلسٹی کا ایک انداز ہے ، جس سے یہ ثابت کرنا مقصود ہوتا ہے کہ فلم کامیاب ہے،اور اس طرح وہ کسی حد تک مزید بزنس کر لیتی ہے۔