ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے گبر سنگھ امجد خان کی 22 ویں برسی کل منائی جائے گی۔ امجد ذکریا خان 12 نومبر 1940 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند پر ان کا خاندان ممبئی شفٹ ہو گیا جہاں ننھے امجد نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔
اس عظیم اداکار نے اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے کیا، امجد نے 1951ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں بطور چائلڈ آرٹسٹ حصہ لیا۔
امجد کے لیے 1975ء کا سال کامیابیوں کامرانیاں کا سال ثابت ہوا، اس سال رہلیز ہونے والے فلم شعلے میں ان کی جاندار اداکاری نے انہیں راتوں رات سپر سٹار بنا دیا۔
امجد نے گبر سنگھ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی، اس فلم کے بعد ان کا شمار بالی وڈ کے بڑے اداکاروں میں کیا جانے لگا، انہوں نے انڈسٹری میں ولن کے کردار کو جہت دی۔
اس عظیم اداکار کی سپر ہٹ فلموں میں انکار، دیس پردیس، ستے پہ ستہ، چمبل کی قسم، گنگا کی سوگند خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ 1986ء میں ممبئی گوا روڈ پر ان کی کار کو حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں امجد کی جان تو بچ گئی، لیکن ان کے وزن میں بے تحاشا اضافہ ہوا، جس کے نیتجے میں 27 جولائی 1992ء کو یہ عظیم فنکار ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا ہو گیا۔