ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار رانی مکھر جی آئندہ سال جنوری میں پیا دیس سدھار جائیں گی۔ رانی مکھر جی کی شادی طے پائی ہے، شہنشاہ رومانس یش چوپڑا کے بیٹے ادیتیہ چوپڑا کے ساتھ۔ خبریں تو تھیں کہ رانی اور ادیتیہ گزشتہ سال ہی شادی کرنے والے تھے ،لیکن یش جی،اپنی فلم جب تک ہے جان کی تیار ی میں بیمار پڑگئے۔
پھر ان کی موت نے دونوں کی شادی کے منصوبے کو پس پشت ڈال دیا،یوں شادی کو خاندانی رسم و رواج کے تحت ایک سال لیٹ کر دیا گیا، لیکن اب رانی اور ادیتیہ دونوں کے خاندان شادی کے لیے تیار ہیں اور ہلہ گلہ کرنے کے لیے جوش وخروش بھی خوب ہے۔