ممبئی (جیوڈیسک) ڈراونے مناظر اور دل دہلادینے والے واقعات سے بھرپور بالی ووڈ کی ہارر فلم”ہارر اسٹوری”کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔ Haunted اور1920 ایول ریٹرنز جیسی ڈراونی و تھرلر فلم دینے والے وکرم بھٹ بالی ووڈ کونیا ڈراونا شاہکار دینے کو تیار ہوگئے۔
ہیں فلم”ہارر اسٹوری”میں نئے اداکار جلوہ گر ہورہے ہیں، کہانی سات دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک آسیب زدہ ہوٹل میں رات گزارنے کی ٹھانتے ہیں۔ہارر اسٹوری 13 ستمبر کو سینما بینوں کو ڈرانے آرہی ہے۔