ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ عالیہ بھٹ بھی آخرکار بالی وڈ میں اپنوں کو نوازنے کی پالیسی سے متعلق پھٹ پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اقرباپروری سے متعلق کسی بھی فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے کیونکہ بالی وڈ جیسی انڈسٹری میں اقرباپروری یا اپنوں کو نوازے جانے کی پالیسی موجود ہے۔
اداکارہ نے کہا کچھ اداکاروں کیلئے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور اگر یہ ہی سب میرے ساتھ بھی ہو تو یقینی طور پر میرا دل بھی بری طرح ٹوٹے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا اقرباپروری ہرجگہ موجود ہے۔
بس کسی کیلئے اس کا اچھا یا برا وقت بھی بہت معنی رکھتا ہے، فلم انڈسٹری میں لوگوں کو محظوظ کرنا ہوتا ہے جو اپنے آپ میں مشکل کام ہے، ایک اچھا دکھنے والا اداکار اکثر پیچھے رہ جاتا ہے اورکبھی کبھی ایک عام سا دکھنے والا اداکار اپنی بہترین اداکاری سے آگے نکل جاتا ہے۔