وڈ انسپکٹر کی نااہلی کی انتہا شہر بھر کے ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں نے ات مچا دی

چکوال: فوڈ انسپکٹر کی نااہلی کی انتہا شہر بھر کے ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں نے ات مچا دی۔گندے کچن میں موجود مکھیا ں کھانوں کو مضر صحت بنانے لگیں شہری گیسٹرو اور ہیپا ٹائٹس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ مسافروں سے من چاہی قیمتیں وصول کی جانے لگیں۔

انتظامیہ ہوش کے ناخن لسروے کی مطابق شہر کی مختلف شاہراؤں ،اڈوں اور بازاروں میں غیر معیاری کھانے بیچنے والوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور اچھے ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے شہری اور مسافر ناقص کھانے کھانے پر مجبور ہیں ہوٹلوں کے کچن میں موجود گندگی پر بھنبھناتی مکھیوں سے زید بیماریاں پھوٹ رہی ہیں۔

شہری گیسٹرو، ہیپا ٹائٹس اور بوا سییر جیسی مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں کو ئی ایکشن لینے کو تیار نہیں شہر میں ان ہوٹلوں سے چند قدم دور واقع فوڈ انسپکٹر کے دفتر سے کوئی کاروائی نہ ہو رہی ہے شہریوں اور مسافروں نے سروے کے دوران ضلعی انتظامیہ اور خادم اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔