ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت نے گلیمر کی دنیا سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ راکھی ساونت ممبئی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ روشنیوں اور رنگوں کی جگمگاتی دنیا کی باسی راکھی ساونت اب سیاست کے پرخطر میدان میں داو پیچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ممبئی میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے ممبئی میں کانگریس کے امیدوار کے خلاف انتخاب لڑ نے کا اعلان کیا۔
بڑی اسکرین پر تو راکھی نے بہت سے لوگوں کو اپنا فین بنایا، اب دیکھنا ہے کہ سیاست کے میدان میں وہ کیا تیر مارتی ہیں۔ راکھی کے علاوہ شتروگن سنہا، ہیما مالنی، راج ببر اور پریش راول سمیت کئی بالی وڈ ستارے بھارت کے حالیہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔