بالی وڈ جوڑی کاجول اور شاہ رخ خان کی فلم دل والے کا ٹریلر جاری

Dilwale

Dilwale

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی موسٹ فیورٹ جوڑی ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار ہے، کاجول اور شاہ رخ خان کی فلم دل والے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

روہت شیٹھی کی ہدایتکاری میں بننے والی رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم دل والے میں ورون دھون شاہ رخ کے بھائی کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ کاجول اور کریتی سانون بھی فلم میں مرکزی کردار کر رہی ہیں۔

فلمی پنڈٹوں کا کہنا ہےکہ شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی ایک بارپھر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ دل والے اٹھارہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔