بالی ووڈ خانز کا کوئی مقابل نہیں، پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری پر خانز گزشتہ 2 دہائیوں سے چھائے ہوئے ہیں ان سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ میں ایسی فلمیں بن رہی ہیں جن میں خواتین کے کردار کو اہمیت حاصل ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز مطلب یہ نہیں ہم اس پوزیشن میں آ گئی ہیں کہ خانز کو چیلنج کر سکیں، وہ تینوں گزشتہ 20 برسوں سے سپر اسٹارز ہیں اور میں خود تینوں خانز کی فین ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم میری کوم گزشتہ روز ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں انھوں نے ایک باکسر کا کردار ادا کیا ہے۔