ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نئی فلم میں “بونے” کا کردار نبھائیں گے۔ ڈان اور بادشاہ کا کردار کرنے والے شاہ رخ خان نئی فلم میں الگ اندازمیں نظر آئیں گے، شاہ رخ آنند ایل رائے کی نئی فلم میں “بونے” بنیں گے۔
فلم کا اسکرپٹ دیکھ کر شاہ رخ نے کام کرنے کی حامی بھری۔ کنگ خان ان دنوں عید پر ریلیز ہونے والی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
آنند ایل رائے جہنوں نے ماضی میں کبھی اتنے بڑے نام کے ساتھ اس سے پہلے کام نہیں ، شاہ رخ کے ساتھ منفرد فلم میں کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اس فلم کے لیے یقینی طور پر ایک بہترین انتخاب ہیں۔ 50 سالہ شاہ رخ خان اس فلم میں کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے پر امید ہیں۔
آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ یہ ایک رومانوی اور مزاح سے بھر پور فلم ہو گی ۔ جبکہ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ لیڈ اداکارہ کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔