ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ہدایت کار عباس مستانہ کی فلم ریس تھری میں ولن کا کر دار ادا کر نے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ہدایت کار عباس مستانہ اپنی ہٹ فلم ریس کے تیسرے حصے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کیلئے انھوں نے ولن کے اہم کر دار کیلئے شار رخ خان کو آفر کی جسے شاہ رخ نے انکار کر دیا ہے۔
عباس مستانہ کی پیشکش کے بعد شار رخ نے اسکر پٹ پڑ ھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا لیکن ان کی انکار کی وجہ ان کے مداح ہیں جو انھیں صرف اور صرف ایک رومانوی ہیروکے ہی روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ اپنے فلمی کرئیر کی ابتداء میں عباس مستانہ ہی کی فلم بازی گر اور اس کے علاوہ ڈر اور انجام میں بھی منفی کر دار ادا کر چکے ہیں لیکن اب ان کا ولن بننے کا کو ئی موڈ نہیں۔