ممبئی (جیوڈیسک) نرگس ہندی سینما کی عظیم اداکارہ ہیں جنہوں نے بطور چائلڈ ایکٹریس تلاش حق فلم نگری میں قدم رکھا۔ نرگس نے چالیس سے ساٹھ کی دہائی میں بالی وڈ کو کامیاب فلمیں دیں۔
برسات، انداز، آوارہ اور شری چار سو بیس ان کی مشہور فلمیں ہیں۔ مدر انڈیا میں نرگس کی جاندار اداکاری پر انہیں فلم فئیر ایوارڈ ملا۔ یہ فلم آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئی۔
انہوں نے اداکار سنیل دت سے شادی کی۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر اکیاون سال کی عمر میں دنیا سے چلی گئیں۔