ممبئی (جیوڈیسک) امریکن نژاد بھارتی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ذہنی مریضوں کی کمی نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد ميں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت سے لوگ مجھے کہتے ہیں امید ہے کہ تم نہیں بدلو گی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جس طرح میں رہتی ہوں اور جس طرح زندگی گزارتی ہوں شاید میرے پاس ایک بہتر بنیاد ہے، دوسری جانب بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں شروع ہو جاتی ہیں لیکن اس کا ہرگز مقصد یہ نہیں کہ یہ سب لوگ برے ہیں بلکہ یہ ایک فطری عمل ہے، اس طرح سے مجھے لوگوں کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔