ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ نگری ہیروئنوں کو ہیروز کے مقابلے میں کم ترجیح اور کم معاوضہ دینے کے حوالے سے اپنی خاص شہرت رکھتی ہے۔
ممتاز فلمسٹار عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ انہوں نے 2017ء کی پہلی کامیاب فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہوں نے رواں سال سب سے کم معاوضہ لیا۔ ان کی 2017ء کی کمائی صرف 4 کروڑ 50 لاکھ رہی۔
سوناکشی سنہاء 2017ء میں نور اور اتفاق نامی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ انہوں نے 2017ء میں صرف 3 کروڑ 70 لاکھ کمائے۔
شردھا کپور کی 2017ء میں 3 فلمیں سکرین پر آئیں جو کہ او کے جانو، ہاف گرل فرینڈ اور حسینہ پارکر تھیں۔ ان میں سے صرف ہاف گرل فرینڈ نے کچھ کامیابی سمیٹی۔ شردھا نے رواں سال 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کمائے۔
انیل کپور کی صاحبزادی اور بالی ووڈ کی ممتاز کوئین سونم کپور کے ستارے بھی سال بھر گردش میں رہے اور رواں برس وہ صرف 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کما سکیں۔