بالی وڈ فلم ٹو سٹیٹس نے دو ہفتوں میں ستر کروڑ کا بزنس کر لیا

 To Status

To Status

ممبئی (جیوڈیسک) ٹو سٹیٹس کی کہانی تامل لڑکی اور پنجابی لڑکے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی اس فلم میں امریتا سنگھ بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

فلم نے ریلیز سے اب تک ستر کروڑ کا بزنس کر لیا۔ گینگسٹر گرل کنگنا رناوت کی ریوالررانی نے تین کروڑ پچیس لاکھ کا بزنس کیا۔ بنگالی حسینہ مشتی کی فلم کانچی ایک کروڑ پچیس لاکھ کما پائی۔ جبکہ Samrat & Co صرف پچاس لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔