بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم حیدرمیں کشمیر کے بارے میں متنازع سین ہونے کی وجہ سے ہے، پاکستان میں اس کی ریلیز میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، تا ہم ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ عید پر دکھائی جائے گی۔
فلم حیدرکو پاکستان کے سنسر بورڈ نے ابھی نہیں دیکھا۔ اس ضمن میں بورڈ کے ترجمان ظریف عباسی نے بتایا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز نے ابھی ان کو فلم فراہم نہیں کی، اس لئے اس کے پاکستان میں ریلیز ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اس کو دیکھے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔
ادھر پاکستان کے ڈسٹری بیوٹرز پہلے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس فلم کو بھارت میں کیا پذیرائی ملتی ہے اور اس کے بعد ہی اس کو برآمد کر کے بورڈ کے سامنے پیش کریں گے، تا کہ اس پر پابندی کا امکان کم سے کم ہو۔ دوسری جانب بالی وڈ کی فلم بینگ بینگ کو عید پر پاکستان میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔