بالی وڈ کی نئی فلم ڈیڑھ عشقیہ کی تشہیری تقریب

Huma Qureshi, Arshad Warsi

Huma Qureshi, Arshad Warsi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی فلم ”ڈیڑھ عشقیہ” کی تشہیری تقریب ہوئی جس میں مادھوری ڈکشٹ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

تشہیری تقریب کے دوران دھک دھک گرل کا کہنا تھا کہ فلم میں انہوں نے سخت محنت کی ہے۔ کہانی شائقین کو پسند آئے گی۔

ڈیڑھ عشقیہ میں مادھوری ڈکشٹ رقاصہ بنی ہیں جبکہ اداکار نصیر الدین شاہ مادھوری کے عشق میں سڑکوں کی خاک چھان رہے ہیں۔

اداکارہ ہما قریشی اور ارشد وارثی بھی ڈیڑھ عشقیہ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ ہدایتکار ابھیشک چوبے کی یہ فلم آئندہ سال دس جنوری کو ریلیز ہو گی۔