ہالی وڈ فلم رش کا رنگارنگ پریمیئر

Rush

Rush

فارمولا ون سیزن اور فارمولا ون چمپئن نکی لوڈا کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ایکشن فلم رش کا پریمیئر برطانیہ میں ہوا۔ جسمیں فلم کی کاسٹ کی سمیت نامور اداکاروں نے شرکت کی ۔ برطانیہ میں ہالی ووڈ کی فلم رش کا پریمیئر ہوا۔ جسمیں فلم ہالی وڈ کے اداکاروں نے شرکت کی۔ رون ہاورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کرس ہیم سورتھ،ڈینئل بروہل، اولیویا ولڈے، نتالی ڈورمر اور شان ایڈورڈز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی انیس سو چہتر میں جرمنی میں ہونے والے گراں پری مقابلوں کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں نکی لوڈا ریس کے دوران اپنے حریف جیمزہنٹ کی ٹکر کی وجہ سے شدید زخمی ہو جاتے ہیں۔ ہے۔ رون ہاورڈ سمیت برائن گریزر اور اینڈریو ایٹونکی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے پیٹر مورگن نے تحریر کیا ہے۔ فلم رش برطانیہ میں تیرہ ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔