بالی وڈ منا بھائی سنجے دت اس مرتبہ سالگرہ منارہے ہیں جیل میں ساتھی قیدیوں کے سنگ

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

بالی وڈ اسٹار سنجے بابو نے دیکھ لیں زندگی کی چوون بہاریں سنجے دت اس مرتبہ سالگرہ دھوم دھام سے اسٹارز کیجھرمٹ میں نہیں بلکہ جیل میں منا رہے ہیں قیدیوں کے ساتھ انتیس جولائی انیس سو انسٹھ میں پیدا ہونیوالیمنابھائی نے ذاتی زندگی میں کئی نشیب وفراز دیکھنے کے باوجوداپنی زبردست اداکاری سے کئی فلموں کو سپر ڈوپر کامیابی دلوائی اور خود بھی شہرت کی بلندیوں تک جاپہنچے۔

فلمی کئیرئیر کی ابتداکی انیس سو اکیاسی میں اور بن گئے بالی وڈ کے راکی۔ لیکن کون جانتا تھا کہ فلم سجن کے شاعر نما خوب رو ہیرو کو بھارت کی عدالتیں ممبئی بم دھماکوں میں۔کھلنائیک۔ قرار دے دیں گی اور سنجے بابو کو ڈھلتی عمر میں اپنی سالگرہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے منانا پڑے گی۔