ممبئی (جیوڈیسک) پری نیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ، فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز نے پری نیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک کامیڈی فم “ہنسی تو پھنسی” کا ٹریلر کے بعد نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ”زہے نصیب” کے بولوں پر مبنی اس گانے کو چنمئی سریپادا اور شیکھر راوجیانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں پری نیتی اور سدھارتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
ہدایتکار وِنیل میتھیوکی اس فلم میں سدھارتھ اور پری نیتی کیساتھ آدہا شرما اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی میتا (پری نیتی) اور نکہیل (سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی حالات میں ملتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ہنسی تو پھنسی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے رواں سال 7 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔