ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم خوبصورت کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا، فلم میں سونم کپور اور فواد خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، پاکستانی اداکار فواد خان اور سونم کپور کی فلم خوبصورت کے ایک اور گانے نینا کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔
یہ فواد خان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ہے، جس میں وہ بنے ہیں سونم کے ہیرو،، فلم میں جہاں دو پیار کرنے والوں کی کہانی دکھائی گئی ہے وہیں کامیڈی کا رنگ بھی شامل ہے، فلم خوبصورت انیس سو اسی میں بننے والی فلم کا ری میک ہے، فلم رواں ماہ انیس ستمبر کو ریلیز ہو گی۔