ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار بھی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پراکشے کمارنے کہا کہ وہ جلد ہی آن لائن شوپنگ ٹی وی چینل پر اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات فروخت کے لئے پیش کریں گے، یہ ملبوسات ناصرف فیشن کے عین تقاضوں کے مطابق بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی ہر ایک کی پہنچ میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سلمان خان، عالیہ بھٹ اور سونم کپور اور شردھا کپور بھی اداکاری کے علاوہ فیشن ڈیزائنرز کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔