ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سپراسٹاررجنی کانت کے ہمراہ ان کی کامیاب فلم روبوٹ کے سیکیول میں کام کرنے کے لئے اس قدر بے تاب ہیں کہ انہوں نے اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ ملتوی کرادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی کامیاب ترین فلم روبوٹ کے سیکویل کی تیاریاں ہورہی ہیں، فلم میں ولن کا کرداربھی ایک روبوٹ کا ہوگا جس کے لئے پہلے ہالی ووڈ کے ٹرمینیٹرآرنلڈ شیوارزنیگر سے بات چل رہی تھی تاہم ان کی جانب سے ایک کروڑ ڈالرمعاوضہ طلب کئے جانے پراب یہ کرداراکشے کمارادا کریں گے۔
اکشے کمار کا آئندہ برس کے لئے فلموں میں کام کے حوالے سے شیڈول طے ہے جس کے مطابق وہ پہلے 6 ماہ رستم میں مصروف ہوں گے اوراس کے بعد انہیں نمستے انگلینڈ کی شوٹنگ مکمل کرانی تھی تاہم اب مسٹر کھلاڑی نے رستم کے بعد روبوٹ 2 میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ نمستے انگلینڈ کو ملتوی کررہے ہیں اس سلسلے میں ان کی فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار سے بھی بات ہوچکی ہے۔