بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Neetu Singh

Neetu Singh

ممبئی (جیوڈیسک) رنبیر کپور کی ممی اوربالی وڈ کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 8 جولائی 1958 کو دلی میں پیدا ہونے والی نیتو سنگھ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 8 سال کی عمر میں بطور چائلڈ اسٹار کیا۔بطور ہیروئین ان کی پہلی فلم رکشہ والا 1972 میں ریلیز ہوئی۔ کالا پتھر، دیوار، یارانہ، امر اکبر انتھونی، تیسری آنکھ نیتو کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہیں۔

رشی کپورکے ساتھ ان کی جوڑی بالی ووڈ کی مقبول جوڑی ثابت ہوئی۔ دونوں نے 11 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ، اسی کی دہائی میں دونوں ایک دوسرے کے ہو گئے ، 2010 میں فلم دو دونی چار سے نیتو سنگھ نے رشی کے ساتھ کم بیک کیا۔ فلم بے شرم میں ،رشی اور نیتو کی جوڑی ایک بار پھر ساتھ سلوراسکرین پر جلوے بکھیرنے والی ہے اور اس بارش ان کے بیٹے،راک اسٹار رنبیر کپوران کے ساتھ ہوں گے۔