ممبئی (جیوڈیسک) حال ہی میں ریلیز ہو نے والی بالی ووڈ کی فلم غنڈے میں ایک دوسرے کی محبت میں گر فتار پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ اپنی آنے والی نئی فلم دل دھڑکنے دو میں ایک دوسرے کے بہن بھائی کا کر دار ادا کریں گے۔
ہٹ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی ہدایتکارہ رویا اختر اس فلم کو ڈائیریکٹ کر رہی ہیں جس میں پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کو بہن بھائی کے کر داروں میں منتخب کر لیا گیا ہے۔
پریانکا اور رنویر سنگھ کے علاوہ انشکا شر ما اور زویا اختر کے حقیقی بھائی فرحان اختر بھی اس اسٹار کاسٹ فلم کا حصہ ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز عنقریب کر دیا جائے گا۔